سابق وزیراعظم نواز شریف کا جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ

پیر 12 فروری 2024ء

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال،جلد ملاقات کا امکان ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں ملک کی سیاسی صورتحال اور حکومت سازی سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔ ذرائع کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران حکومت سازی کےلئے مشاورت کا عمل مکمل کرنے کے حوالے سے جلد ملاقات پر بھی اتفاق کیا گیا واضح رہے کہ 8 فروری کے انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد کسی بھی سیاسی جماعت کو ایوان میں اتنی سادہ اکثریت حاصل نہیں کہ وہ تنہا حکومت بنا سکے انتخابی نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن 75 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی۔ آزاد امیدوار 101 نشستوں پر جیتے ہیں پیپلز پارٹی نے 54 نشستوں، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 17 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ق اور جے یو آئی تین تین جبکہ استحکام پاکستان پارٹی دو مجلس وحدت المسلین، مسلم لیگ ضیاء اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے ایک ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف