بلوچستان دو دھماکے ،24 افراد جاں بحق

بدھ 07 فروری 2024ء

الیکشن سے صرف ایک روز پہلے بلوچستان لہو لہو ،، دھماکوں کی گونج،،ایک گھنٹے کے دوران دو انتخابی مراکز کے باہر دھماکے ،،چوبیس افراد زندگی کی بازی ہار گئے،،چالیس سے زائد لوگ زخمی بھی ہوئے پہلا دھماکا پشین کے علاقے خانوزئی میں آزاد امید وار اسفندیار کاکڑکے انتخابی دفتر کے باہر ہوا،سابق وزیر اسفند یار کاکڑ دفتر میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا،خانوزئی ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق بیشتر رخمیوں کی حالت تشویشناک ہے دھما کے کے وقت علاقے میں بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے،،دھماکا اس قدر کہ قریب کھڑی موٹرسائیکلیں بھی تباہ ہوگئیں دوسرا دھماکا قلعہ سیف اللہ میں ہوا ہے ، پولیس کے مطابق دھماکا جے یو آئی کے امیدوار مولانا عبدالواسع کے انتخابی دفتر کے باہر ہوا ہے، دھماکے کے وقت مولانا عبدالواسع دفتر میں موجود نہیں تھے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پہنچ گئیں اورعلاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کیے




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ