مسلم لیگ ن پاکستان کی دوبارہ تعمیر کرے گی،نواز شریف

پیر 05 فروری 2024ء

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کہتے ہیں مجھے نکالنے اور تاحیات نااہلی قرار دینے والے استعفے دیکر گھر جا چکے،میں آپ کے سامنے کھڑا ہوں،مسلم لیگ ن دوبارہ پاکستان کی تعمیر کرے گی مری میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے تاحیات قرار دینے والا خود استعفیٰ دیکر گھر چلاگیا، قائد مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ مجھے نکال دیا تو میری جگہ جس کو لائے وہ کہتا تھا ایک کروڑ نوکریاں دوں گا، کیا کسی کو نوکری ملی، وہ انڈے مرغی کہاں چلے گئے، بلین ٹری کا جھوٹ بولا گیا، کہتے ہیں یوتھ ان کے ساتھ ہے، یوتھ تو ساری یہاں میرے ساتھ ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کو دوبارہ تعمیر کرے گی، یہاں روڈ نہیں مری کے لیے فہرست میں موٹروے لکھنا چاہیے تھا، ہمارا منصوبہ ہے کہ پنڈی اسلام آباد سے مری تک ٹرین لے کر آئیں۔ سابق وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سب سے خوبصورت سڑک 1985ء میں مری میں بنی، پنجاب کا وزیرِ اعلیٰ بنا تو پہلا منصوبہ راولپنڈی مری روڈ تھا، 1956ء میں پہلی بار مری آیا تھا، لاہور کے بعد سب سے زیادہ مری میں رہا ہوں۔ ہمارے دور میں روٹی، گھی ، پٹرول سب کچھ سستا تھا۔ مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟