مسلح افواج کا کشمیری عوام کو جرات مندانہ اور دلیرانہ جدوجہد پر خراج تحسین

پیر 05 فروری 2024ء

یوم یکجہتی کشمیر آ ئی ایس پی آرکا کشمیریوں کو ان کے عزم اور دلیرانہ جدوجہد پر خراج تحسین، کہا کامیابی کشمیری عوام کا مقدر ہے آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیری عوام بہادری سے غیر انسانی لاک ڈاؤن کا مقابلہ کر رہے ہیں۔کشمیر 1948 سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ایک طویل عرصے سے زیر التوا حل طلب مسئلہ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر عوام کی امنگوں کے مطابق اور حق خودارادیت کے لیے یو این قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ آزادی کی جرأت مندانہ جدوجہد سے کامیابی کشمیری عوام کا مقدر ہے




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے