سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ برقرار ،سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

پیر 29 جنوری 2024ء

چیئرمین بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل پر سماعت،سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل خارج کردی،سردار اختر مینگل کو عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،اعتراض کنندہ یاسر احمد کے وکیل سلطان احمد عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس مسرت ہلالی نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے امیدوار کیخلاف حقائق الیکشن ٹریبونل یا ہائیکورٹ میں کیوں نہیں رکھے؟ وکیل نے جواب دیا مائی لیڈی شپ یہ حقائق ہائیکورٹ کے سامنے رکھے گئے تھے، چیف جسٹس نے وکیل سے سوال کیا کہ کیا آپ شادی شدہ ہیں؟وکیل نے جواب دیا جی ہاں میں شادی شدہ ہوں، چیف جسٹس نے کہا پھر آپ کے خلاف اگلی شکایت آپکی بیوی کی جانب سے آئے گی، آپکو Your Ladyship کہنا چاہئے تھا، آپ نے جج صاحبہ کو My Ladyship کیوں کہا؟، جسٹس مسرت ہلالی نے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا مجھے اپکی اس بات پر غصہ آیا ہے، وکیل نے جواب دیا میں معزز جج صاحبہ سے معزرت کرتا ہوں، عدالت نے کہااعتراض کنندہ یاسر احمد نے سرادر اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل دائر کی،ریٹرننگ افسر نے سرادر اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے،الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی منظور کئے،ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا،سپریم کورٹ کیسز میں انتخابی معاملہ کے حقائق سے متعلق مداخلت سے گریز کرتی ہے،اختر مینگل 8 فروری کے عام انتخابات میں امیدوار ہیں، سپریم کورٹ نے اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل مسترد کرتی ہے۔




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور برگر کی قیمت سات سو ڈالر دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا