وکلاء صفائی کی سائفر کیس میں غیر حاضری،عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کےلئے سٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر کردی

هفته 27 جنوری 2024ء

سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیلئے سٹیٹ ڈیفینس کونسل مقرر،آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے گذشتہ روز سماعت کا حکمنامہ جاری کردیا، سائفر کیس کی گزشتہ روز سماعت کے حوالے سے خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے حکمنامہ جاری کیا عدالت کی طرف سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ملزمان کی جانب سے کوئی بھی سینئر وکیل عدالت پیش نہیں ہوا،کیس کی سماعت ساڑھے بارہ بجے دوبارہ شروع کی گئی تب بھی کوئی سینئر وکیل پیش نہ ہوا،حقائق اور حالات کے پیش نظر اور ملزمان کے وکلاء کو کئی مواقع فراہم کیے گئے، حکم نامے میں واضح لکھا گیا کہ اس عدالت کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا کہ وہ ملزمان کے لیے سٹیٹ ڈیفینس کونسل مقرر کرے، ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کو ملزمان کی جانب سے نمائندگی کیلئے سٹیٹ ڈیفینس کونسل مقرر کرنے کیلئے ای میل کے زریعے وکیلوں کی فہرست طلب کی گئی، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے دفتر سے بذریعہ خط جواب دیا گیا، جس میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے قابل وکلاء کے نام فراہم کیے، عدالت نے فیصلہ کیا کہ اب سٹیٹ ڈیفنس کونسل ملزمان بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے کیس کی نمائندگی کریں گے، ملک عبدالرحمن ایڈووکیٹ کو بانی پی ٹی آئی کے لیے سٹیٹ ڈیفینس کونسل مقرر کیا گیا ہے،جبکہ حضرت یونس ایڈووکیٹ کو شاہ محمود قریشی کیلئے سٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر کیا گیا ہے،اب یہ دونوںسٹیٹ کونسل ملزمان کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے گواہان پر جرح کریں گے، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ریاست کی جانب سے مقرر کردہ ڈیفنس کونسل آج 27 جنوری گواہان پر جرح کریں گے




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف