چوہدری پرویز الہٰی کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

جمعه 26 جنوری 2024ء

الیکشن ٹریبونل کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار،، سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب۔ چودھری پرویز الہٰی کو انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت دے دی کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پرویز الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کےخلاف اپیل پرسماعت کی ، دوران سماعت وکیل پرویز الہٰی نے موقف اختیار کیا کہ ہم الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے عدالت نے سوال کیا کہ 10 مرلہ پلاٹ کے کاغذ تک آپ کو کیسے رسائی ملی؟وکیل نے جواب دیا کہ 10 مرلہ پلاٹ کی دستاویزات پٹواری سے ملی ہیں۔ جسٹس اطہر نے کہا کہ کیا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں نگران حکومت اس میں ملوث ہے؟ دوران سماعت عدالت کا کہنا تھا کہ ووٹرزکو ان کے حق رائے دہی سے محروم نہیں رکھا جانا چاہیے، ریٹرننگ افسر کا کام سہولت پیدا کرنا ہے نا کہ انتخابات میں رکاوٹ ڈالنا، عجیب بات ہے کہ ایک ہی سیاسی جماعت کے ساتھ یہ سب کچھ ہورہا ہے، جسٹس منصور کا کہنا تھا کہ آرٹیکل17 کہتا ہے ٹھوس وجوہات کے بغیر الیکشن سے کسی کو روکا نہیں جا سکتا،عدالت نے چودھری پرویز الہٰی کی اپیل منظور کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور پرویز الٰہی کا نام اور انتخابی نشان بیلٹ پیپر پر چھاپنے کی ہدایت کی تاہم سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے باقی تمام انتخابی حلقوں سے دستبرداری اختیار کرلی سپریم کورٹ نے چودھری پرویز الہٰی کو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 گجرات سے انتخابات کی اجازت دے دی




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ گدھا بازیاب،چور گرفتار اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف