کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا معاملہ،چوہدری پرویز الٰہی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

بدھ 24 جنوری 2024ء

سپریم کورٹ، سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا معاملہ،پرویز الٰہی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہیٰ کی جانب سے دائراپیل میں الیکشن کمیشن، الیکشن ٹربیونل کو فریق بنایا گیا ہے اور استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا 13 جنوری 2024 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے پرویز الٰہی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ مخالف امیدوار محمد سلیم کے اعتراضات کی بنیاد پر میرے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے،مجھ پر اعتراض اٹھایا گیا کہ لاہور ماڈرن آٹا ملز میں میرے شیئر ہیں، جن فلور ملز میں شیئر ہونے کا الزام لگایا گیا وہ ناصرف غیر فعال ہے بلکہ اس کے نام پر کوئی بینک اکاؤنٹ بھی نہیں کھولا گیا، اس فلور مل کے شیئر میں نے کبھی نہیں خریدے، اورغیر فعال فلور مل اثاثہ نہیں ہوتی، اس فلور مل کی بنیاد پر مجھے الیکشن لڑنے سے روکا نہیں جا سکتا، پرویز الٰہی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ کسی اثاثے کو ظاہر نہ کرنے کے پیچھے اس کی نیت کا جانچنا ضروری ہے،جو شیئر میرے ساتھ منسوب کیے جا رہے ہیں ان کی کل مالیت 24850 روپے بنتی ہے، جبکہ میں نے اپنے کل اثاثے 175 ملین روپے ظاہر کیے ہوئے ہیں،ان اثاثوں میں 57 ملین روپے سے زائد نقد رقم بھی ظاہر کی گئی ہے، میرے لیے معمولی رقم شیئر نہ ظاہر کرنا بدنیتی قرار نہیں دی جا سکتی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی مسترد کرتے وقت یہ اعتراض بھی لگایا گیا کہ میں نے اسلحہ کے 7 لائسنس ظاہر نہیں کیے، جبکہ کاغذات نامزدگی میں اسلحہ لائسنس ظاہر کرنے کا کوئی کالم نہیں ہے،




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار