فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

جمعرات 18 جنوری 2024ء

فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔سندھ ہائیکوٹ آئینی درخواستیں منظور کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا اور سابق صوبائی وزیر ذوالفقار مرزا نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 223 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے جبکہ ذوالفقار مرزا نے صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی ایس 70،71،72 سے بھی کاغذات جمع کرائے تھے۔تاہم ریٹرننگ افسر اور الیکشن ٹربیونل نے کاغذات مسترد کردیے تھے۔ کاغذات مسترد ہونے کی ایک وجہ فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا پر بینک ڈیفالٹر ہونے کا الزام تھا۔ جس پر ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا نے اپیلیٹ ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواستیں دائر کی تھیں۔ فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کنندہ سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گی




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟