پاکستان کا ایران کو کرارا جواب،دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا

جمعرات 18 جنوری 2024ء

پاکستان کا ایران کو کرارا جواب آپریشن مرگ بر، سرمچار کے دوران سیستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہی گاہوں کو نشانہ بنایا وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے آج صبح ایران کے صوبے سیستان میں دہشت گردوں کی مخصوص پناہ گاہوں کو نشانا بنایا ہے۔پاکستان کی جانب سے اس انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کو آپریشن مرگ بر، سرمچار کا نام دیا گیا اعلامیے کے مطابق سیستان میں انٹیلی جنس بیسڈ پاکستانی آپریشن میں متعدد دہشت گرد مارے گئے۔ آپریشن کا واحد مقصد دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا تھا۔ ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے پاکستان کے سنگین خدشات پر ایران کی جانب سے عمل نہ ہونے کی وجہ سے نام نہاد سرمچار بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہاتے رہے ہیں۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کرتا ہے، آج کی کارروائی کا واحد مقصد پاکستان کی اپنی سلامتی اور قومی مفاد کا حصول تھا، پاکستان کی سلامتی اور قومی مفاد کےحصول پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان چند سال سے ایران سے رابطوں میں بار بار دہشت گردوں کے بارے میں آگاہ کرتا رہا ہے، دہشت گرد ایران کے حکومتی عمل داری سے محروم علاقوں میں مقیم تھے۔ ترجمان کے مطابق کارروائی پاکستان کے تمام خطرات کے خلاف قومی سلامتی کے تحفظ اور دفاع کا غیر متزلزل عزم ہے، پاکستان کئی سال سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے متعلق سنگین خدشات کا اظہار کرتا رہا ہے۔ اعلامیے کے مطابق یہ کارروائی اپنی قومی سلامتی کے تحفظ اور دفاع کے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے، اس پیچیدہ آپریشن کی کامیابی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاکستان اپنے عوام کے تحفظ اور سلامتی کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتا رہے گا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کو برقرار رکھتا ہے، یو این چارٹر اصولوں میں رکن ممالک کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری شامل ہے۔ پاکستان کبھی اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دے گا، ایران برادر ملک ہے اور پاکستانی عوام ایرانی عوام کے لیے عزت اور محبت رکھتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمیشہ دہشت گردی سمیت مشترکہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بات چیت اور تعاون پر زور دیا، آئندہ بھی مشترکہ حل تلاش کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف برگر کی قیمت سات سو ڈالر
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی