ایران کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی،پاکستان کا شدید ردعمل

بدھ 17 جنوری 2024ء

ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی،پاکستان کی مذمت،ایرانی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے جس کےسنگین نتائج نکل سکتے ہیں جس کا زمہ دار ایران ہوگا بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ واضح کیا ہے کہ دہشتگردی خطے کے تمام ممالک کے لیے مشترکہ خطرہ ہے جس کے لیے جامع اورمربوط کارروائی کی ضرورت ہے، یکطرفہ کارروائیاں اچھے ہمسایہ تعلقات کو متاثر کرنے کا سبب بن سکتی ہیں اور دو طرفہ اعتماد کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی فضائی حدود میں ایرانی حملے کے سے دو معصوم بچے جاں بحق اور تین بچیاں زخمی ہوئیں دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی اور پاکستانی حدود میں حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ یہ بات اور بھی تشویشناک ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان رابطے کے متعدد چینلز موجود ہونے کے باوجود یہ غیرقانونی اقدام کیا گیا بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے پہلے ہی تہران میں ایرانی وزارت خارجہ میں متعلقہ سینیئر عہدیدار کے پاس شدید احتجاج درج کرایا جبکہ ایرانی ناظم الامور کو بھی وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا ہے تاکہ پاکستان کی خودمختاری کی اس صریح خلاف ورزی کی شدید مذمت کی جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز ایرانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے تھے۔ ایرانی سرکاری ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ ایرانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں جیش العدل نامی تنظیم کے دو ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی گدھا بازیاب،چور گرفتار
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟