آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ

منگل 16 جنوری 2024ء

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کس پاکستان آرڈیننس فیکٹریز کا دورہ، ادارے کی پیداواری صلاحیتوں، مسلح افواج کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے میں کردار اور برآمدی صلاحیت کے بارے میں بریفنگ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کیا کہ خود انحصاری اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے اقدامات اور کوششیں جاری رکھیں گے، پاکستان کے دفاع کو مضبوط اور یقینی بنائیں گے،، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (پی او ایف) واہ کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو پی او ایف کی پیداواری صلاحیتوں، مسلح افواج کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے میں کردار اور تعاون سمیت برآمدی صلاحیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پی او ایف مصنوعات کا مشاہدہ بھی کیا، جس میں ٹیسٹ اور ٹرائلز کے تحت مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کردہ نئے ہتھیار اور بارود بھی شامل ہیں، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پی او ایف افسران اور عملے سے خطاب کرتے ہوئے دفاعی پیداواری ادارے کو پاکستان کی اہم دفاعی صنعت بنا کر ملکی سلامتی اور معیشت میں ان کے کردار کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ پی او ایف جیسی مقامی صنعتوں کی ترقی سے قومی ترقی کا راستہ متعین ہوتا ہے، خود انحصاری اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے اقدامات اور کوششیں جاری رکھیں گے، تاکہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط اور یقینی بنایا جاسکے، قبل ازیں آمد پر چیئرمین پی او ایف واہ نے آرمی چیف کا استقبال کیا،،




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا