انتخابات التواء کے حوالے سے سینیٹ قرارداد ،الیکشن کمیشن نے جوابی مراسلہ لکھ دیا

پیر 15 جنوری 2024ء

انتخابات کے التواء کے حوالے سے قرارداد کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے سینیٹ سیکرٹریٹ کو مراسلہ بھجوا دیا الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے مراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ کی قرارداد کا جائزہ لیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کی مشاورت سے 8 فروری کو پولنگ کی تاریخ کا اعلان کیا، اس وقت عام انتخابات 2024 کو ملتوی نہیں کیا جا سکتا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امن و امان کے لیے نگراں حکومتوں کو ہدایات جاری کی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ماضی میں بھی انتخابات موسم سرما میں ہوئے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئی مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ انتخابات کا التواء ممکن نہیں۔ کیونکہ اس حوالے سے انتظامات کئے جا چکے ہیں




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان