لیول پلیئنگ فیلڈ کا کیس،پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے درخواست واپس لے لی

پیر 15 جنوری 2024ء

پی ٹی آئی لیول پلیئنگ فیلڈ فراہمی سے متعلق توہین عدالت کیس، پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے درخواست واپس لے لی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا جمہوریت اور عوام کی بقاء کیلئے عوام کی عدالت جانا چاہتے ہیں،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کیس چلانا چاہتے ہیں یا نہیں؟ لطیف کھوسہ نے جواب دیا آپ کی بہت مہربانی بہت شکریہ، مجھے ہدایات ملی ہیں کہ درخواست واپس لے لی جائے، آپ نے تو پی ٹی آئی کی فیلڈ ہی چھین لی،تحریک انصاف کا شیرازہ ہی بکھیر دیا گیا ہے،الیکشن کمیشن صرف انتخابی نشان واپس لے سکتا ہے،ایک جماعت کو پارلیمان سے باہر کرکے بین کیا جا رہا ہے،پی ٹی آئی کے تمام امیدوار آزاد انتخابات لڑیں گے اور کنفیوژن کا شکار ہونگے،عدالت کے فیصلے سے جمہوریت تباہ ہوجائے گی، ہماری 230 سےزائد نشستیں چھین لی گئیں،کسی کو ڈونگہ کسی کو گلاس دے دیا گیا،ہم نے جس جماعت سے اتحاد کیا اس کے سربراہ کو اٹھا لیا گیا اور پریس کانفرنس کروائی گئی، اتحاد کرنے پر بھی اب ہم پر مقدمات بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے آپ نے عدالتی فیصلہ تسلیم کرنا ہےکریں نہیں کرنانہ کریں، جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکیا آپ کولگتاہے انتخابات شفاف نہیں ہیں؟وکیل نے جواب دیا انتخابات بالکل غیرمنصفانہ ہیں،جسٹس مسرت ہلالی نے کہا آپ بتا رہے تھے کہ آپ نے کسی جماعت سے اتحاد کیا ہے، وکیل لطیف کھوسہ نے جواب دیا میں وہی تو بتا رہا ہوں کہ ہمیں اتحاد بھی نہیں کرنے دیا گیا، جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کیا الیکشن کمیشن فیئر نہیں ہے،کیا الیکشن کمیشن ایک پارٹی کے پیچھے بھاگ رہا ہے، اسے دوسری سیاسی جماعتیں نظر نہیں آتیں؟چیف جسٹس نےکہا اب آپ ہمیں بھی بولنے کی اجازت دیں، دوسرے کیس کی بات اس کیس میں کرنا مناسب نہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کا ملبہ ہم پر نہ ڈالیں،بار بار کہا تھا انٹراپارٹی انتخابات کا ہونا دکھا دیں، آپ کو فیصلہ پسند نہیں تو کچھ نہیں کر سکتے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے لیول پلیئنگ فیلڈ پر ہم نے حکم جاری کیا تھا،عدالت حکم دے سکتی ہے حکومت نہیں بن سکتی، بیرسٹر گوہر کے معاملے پر پولیس اہلکار معطل ہوگئے، بیرسٹر گوہر کا کوئی ایسا رہ گیا ہے تو عدالت آ کر بتائیں، ہمارا کام انتخابات قانون کے مطابق کروانا ہے،الیکشن کا معاملہ ہم نے اٹھایا، پی ٹی آئی کی درخواست پر بارہ دن میں تاریخ مقرر کی،الیکشن کمیشن کہتا رہا پارٹی انتخابات کرائیں لیکن نہیں کرائے گئے،کسی اور سیاسی جماعت پر اعتراض ہے تو درخواست لے آئیں،پی ٹی آئی نے درخواست واپس لےلی۔




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر