روس اور یوکرین کے درمیان 450 سے زائد قیدیوں کا تبادلہ

جمعرات 04 جنوری 2024ء

متحدہ عرب امارات کی ثالثی،یوکرین اور روس کے درمیان 450 سے زائد قیدیوں کا تبادلہ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یوکرین کے حکام جانب سے بتایا گیا ہے کہ روس کی قید سے 230 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے جن میں مسلح افواج اور دیگر ریاستی اہلکار بھی شامل ہیں۔ جبکہ بدلے میں یوکرین نے 248 روسی قیدیوں کو رہا کردیا ہے ۔ یوکرین کے صدر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ہمارے لوگ گھر آ گئے ہیں، ہم روس کی قید سے 200 سے زیادہ فوجیوں اور شہریوں کو واپس لائے ہیں بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فروری 2022ء میں جنگ کے آغاز کے بعد سے دونوں ممالک متعدد بار قیدیوں کا تبادلہ کر چکے ہیں واضح رہےگزشتہ اگست کے بعد قیدیوں کا یہ پہلا بڑا تبادلہ ہے،جبکہ روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکراتی عمل کافی مشکل تھا




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف