نیا سال بابر اعظم کےلئے شاندار ثابت ہوگا،سابق انگلش کپتان ناصر حسین

پیر 01 جنوری 2024ء

نیا سال بابر اعظم اور ویرات کوہلی کےلئے شاندار ثابت ہوگا،سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے بڑی پیشگوئی کردی سابق انگلش کرکٹر ناصر حسین کے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میرے خیال میں یہ سال پاکستان کرکٹ ٹیم اور بابر اعظم اور سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے لیے بہترین ہو گا۔ ناصر حسین کا کہنا تھا بابر اعظم نے کپتانی کی زمہ داری سے سبکدوش ہوگئے ہیں جس سے ان کے کندھوں پر بوجھ کم ہو سکتا ہے اور وہ اپنی بیٹنگ کی مہارت پر زیادہ توجہ دے سکتے ہیں۔ سابق انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہے اور گزشتہ ٹی 20 ایونٹ میں پاکستان نے فائنل کھیلا تھا، بابر اعظم کو اہداف کے حصول کےکئے اچھی کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہو گی۔ سابق کپتان نے بابر اعظم کے علاوہ بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے لیے بھی شاندار سال کی پیش گوئی کی ہے




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا