مسلح افواج کی قوم کو نئے سال کی مبارکباد

اتوار 31 دسمبر 2023ء

مسلح افواج کی نئے سال کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد، 2023ء کا ایک مشکل لیکن اہم سال اختتام پذیر ہوا، نیا سال 2024ء پاکستان کے لیے اندرونی اور بیرونی دونوں اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، *آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا اپنے پیغام* میں عزم کہ پاک فوج ملکی سلامتی اور ترقی کے مقصد میں اپنا کردار ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی، *افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں*،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* مسلح افواج نے نئے سال کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے، اور قرار دیا ہے کہ 2023ء کا ایک مشکل لیکن اہم سال اختتام پذیر ہوا، مسلح افواج کی طرف سے پاکستان کے باوقار اور قابل فخر عوام کو نیا سال مبارک ہو، نیا سال 2024ء پاکستان کے لیے اندرونی اور بیرونی دونوں اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، مسلح افواج جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوکر مادر وطن کی خدمت میں مصروف ہیں، بلاشبہ یہ سرزمین بے پناہ نعمتوں اور مواقع کی حامل ہے، پاکستانی قوم ہمارے آباؤ اجداد کے خوابوں اور عوام کی امنگوں کے مطابق سرخرو گی، یقیناً آنے والی نسلوں کا روشن مستقبل ہمارا منتظر ہے، انشاء اللہ، وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق، ہم فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور دعا گو ہیں کہ نیا سال فلسطینی اور کشمیری عوام کے مصائب میں کمی لائے گا، نئے سال کے موقع پر *آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے پیغام* میں کہا کہ پاک فوج ملکی سلامتی اور ترقی کے مقصد میں اپنا کردار ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی، ہمیں پاکستانی عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل وابستگی پر فخر ہے، *افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں*، پاکستان کے جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا،،




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی