چونتیس بلوچ مظاہرین رہا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس نمٹا دیا

جمعه 29 دسمبر 2023ء

تمام بلوچ مظاہرین رہا، اسلام آبادہائیکورٹ نے کیس نمٹا دیا۔ بلوچ مظاہرین کی گرفتاری کے حوالے سے سماعت کے دوران مظاہرین کے وکیل عطاء اللہ کنڈی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے عدالتی حکم پر کل 34 بلوچ مظاہرین رہا کردیے۔ سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ عدالتیں امید کی کرن ہیں؟ نہیں، پتا نہیں۔ وکیل صفائی نے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس نے مظاہرین کے ساتھ جو غیر قانونی اقدام کیے وہ عدالت کو دیکھنے چاہئیں۔ سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس میاں گل حسن نے ریمارکس دیے کہ عدالت نہیں چاہتی ایسی صورتحال بنے کہ ہماری وجہ سے ان کےخلاف جارحیت شروع ہو جائے، دعا اور امید کریں کہ سب بہتر ہو جائے




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا