بجلی کے نرخوں میں 4.66 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان،نیپرا کل سماعت کرے گا

منگل 26 دسمبر 2023ء

بجلی صارفین کو ہائی وولٹیج کاجھٹکا دینے کی تیاری، بجلی 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان تفصیلات کے مطابق سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی کی بجلی مہنگی کرنے کےلئے نیپرا کو درخواست دے دی،بجلی کے نرخوں میں اضافہ ماہ نومبر کے فیول پرائیس ایڈجسٹمنٹ اور بقایاجات کی مد میں مانگا گیا نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر کل سماعت کرے گی،منظوری کی صورت میں صارفین پر 36ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا درخواست کے مطابق ماہ نومبر کے دوران پانی سے بجلی کی پیداوار 36.5 فیصد رہی،نیوکلیئر سے بجلی سے کی پیداوار 20 فیصد سے زائد رہی،ایک ماہ کے دوران مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 13 فیصد رہی،جبکہ درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 6 فیصد سے زائد رہی،ایل این جی کے زریعے بجلی کی پیداوار 10.6 فیصد اورمقامی گیس سے بجلی کی پیداوار کا حصہ 9.2 فیصد رہا،




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر