کالعدم بی این اے کے کمانڈر سرفراز بنگلزئی ستر ساتھیوں سمیت قومی دھارے میں شامل

بدھ 20 دسمبر 2023ء

کالعدم بی این اے کمانڈر ستر ساتھیوں سمیت قومی دھارے میں شامل ،بلوچستان۔میں دہشتگردی اور انتشار کےلئے بھارت کی طرف سے فنڈنگ کا انکشاف کردیا کوئٹہ میں نگران صوبائی وزیر جان اچکزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران بی این اے سابق کمانڈر سرفراز بنگلزئی کا کہنا تھا کہ کالعدم بی این اے سے علیحدگی کا اعلان کررہا ہوں،دو ہزار چودہ میں ایک سو پچپن معصوم شہریوں کو قتل کیا گیا،بھارت سے پیسے لیکر اپنے ہی لوگوں کا خون بہایا جارہا ہے،کچھ لوگ مذموم مقاصد کیلئے اپنے لوگوں کا استعمال کررہے ہیں، کالعدم تنظیم اپنے مقاصد کیلئے خواتین کا استعمال کررہی ہے، سرفراز بنگلزئی کا کہنا تھا کہ ہمیں احساس ہوا ہمارے لیڈر سب کچھ ذات اور عیش کیلئے کر رہے ہیں، کالعدم بی ایل اے کے دیگر لوگوں سے بھی کہتا ہوں قومی دھارے میں شامل ہوں،لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کو بھی الگ رنگ دینے کی کوشش کی گئی،کالعدم بی ایل اے کمانڈرز کو افغانستان میں بنگلے ،گاڑیاں،گارڈز دئیے جارہے ہیں اس موقع پرنگران صوبائی وزیر جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ گلزار امام شنبے نے مذاکراتی راستہ اختیار کیا تھا، اس وقت ریاست کے تین اہم ستون بلوچستان سے ہیں، جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم اور آرمی چیف نے بلوچستان کی ترقی کیلئے اقدامات کیے،بھارت کی پاکستان دشمن سازشوں کا بڑا ہدف بلوچستان رہا ہے، پاکستان کی ترقی کا راستہ بلوچستان سے جاتا ہے،بھارت حالات خراب کرنے کیلئے بلوچستان میں سازشیں کرتا ہے، بھارت بلوچستان میں حالات خراب کرنے کی کوششیں کررہا ہے




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم