کوئی امیر المومنین بننا چاہتا ہے تو کوئی ٹائیگر فورس سے ملک چلانے کا خواہشمند،بلاول بھٹو زرداری

منگل 19 دسمبر 2023ء

پاکستان مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی بلاول بھٹو زرداری کے نشانے پر کہتے ہیں کوئی امیرالمومنین بننا تو کوئی ٹائیگر فورس سے ملک چلانا چاہتا ہے، فیصلہ عوام نے کرنا ہے وہ کون سا پاکستان چاہتے ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ بار سے خطاب کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہماری 2 نسلیں انصاف مانگنے کے لیے آتی رہیں، لاہور ہائی کورٹ کو آج تک کرائم سین کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا شکر گزار ہوں، توقع ہے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کو انصاف دیا جائے گا، ملک کے عوام اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو انصاف ملے گا۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے کم وسائل اور زیادہ محنت سے دکھایا ہے کہ ہم کسی سے کم نہیں، آپ بھی مانیں کہ میں محب وطن ہوں اور میں بھی مانوں کہ آپ بھی محب وطن ہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکنوں کی عزت و احترام کرتا ہوں، ن لیگ، پی ٹی آئی یا کسی بھی جماعت کا ہو، آج پھر ملک میں انتقام اور تقسیم کی سیاست نظر آ رہی ہے، یہ انتقام اور تقسیم کی سیاست بانی پی ٹی آئی واپس لے کر آئے۔ چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا کہ سیاسی اختلافات کو اختلافات تک ہی رکھیں، دشمنی نہ کریں، اگر ہمارے پرانے سیاست دان پرانے طریقے سے لڑتے رہیں گے تو مسائل کا حل نہیں نکال سکیں گے، میں چاہتا ہوں روایتی سیاست کو دفن کریں اور ملک کو نئی سمت میں لے کر جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پرانی سیاست کریں گے تو جو بھی وزیرِ اعظم بنے گا ملک نہیں چلے گا، معاشی مسائل سے نہیں نکل سکیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں، شہید ذوالفقار علی بھٹو کا قتل کیس چل رہا ہے یہ موقع ہے کہ ہم تاریخ اور سیاست کو درست کریں، میں چاہتا ہوں فخر کے ساتھ آئین کی گولڈن جوبلی منائیں




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
برگر کی قیمت سات سو ڈالر موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار