آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا یو ایس سنٹرل کمانڈ ہیڈکوارٹر کا دورہ

منگل 19 دسمبر 2023ء

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکاامریکی سینٹرل کمانڈ کا دورہ ، کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا سے ملاقات ، مشترکہ دلچسپی کے امور بالخصوص علاقائی سلامتی کے معاملات اور باہمی فوجی تعاون پر تبادلہ خیال ، آرمی چیف نے سینٹ کام جوائنٹ آپریشن سینٹر کا بھی دورہ کیا،، آ رمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی دورہ امریکہ کے دوران امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا سے ملاقات سینٹرل کمانڈ کے ہیڈ کوارٹرز ٹمپا میں ہوئی، فلوریڈا کے دورے کے دوران ہونے والی اس ملاقات دوران مشترکہ دلچسپی کے امور بالخصوص علاقائی سلامتی کے معاملات اور باہمی فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں جانب سے مشترکہ تربیت کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور سینٹکام اور پاک فوج کے درمیان تربیتی تبادلوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ، آرمی چیف نے سینٹ کام جوائنٹ آپریشن سینٹر کا بھی دورہ کیا،،




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم