آرمی چیف کمان تبدیلی،تقریب کل راولپنڈی میں ہوگی

پیر 28 نومبر 2022ء

آرمی چیف کی کمان تبدیلی کی تقریب کل راولپنڈی میں ہوگی،جنرل قمر جاوید باجوہ کمانڈ کی چھڑی نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو سونپیں گے۔ کمان تبدیلی کی تقریب کل صبح 9 بجے ہوگی،جسکے بعد نئے آرمی چیف جنرل سید حافظ عاصم منیر ملک کی بری فوج کی کمان سنبھالیں گے،ریٹائرڈ ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کمان نئے چیف کے حوالے کریں گے، کل راولپنڈی میں ہونے والی تقریب میں تمام مسلح افواج کے سربراہان ،اعلیٰ سول، فوجی افسران شریک ہونگے،پروقار تقریب میں وفاقی وزراء، سفارتکار اورنامور صحافی بھی شرکت کریں گے،جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کے 16 ویں آرمی چیف ہیں،جبکہ جنرل عاصم منیر پاک فوج کی کمانڈ سنبھالنے والے 17 ویں آرمی چیف ہونگے۔




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور