بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا مبینہ غیر شرعی نکاح کا کیس ،آئندہ سماعت محفوظ مقام پر ہو گی ،عدالت

پیر 18 دسمبر 2023ء

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشرا بی بی کیخلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کا ٹرائل کسی محفوظ مقام پر کرنے کا حکم جاری کردیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ وفاقی حکومت بشمول اڈیالہ جیل کسی بھی محفوظ مقام کو ٹرائل کیلئے مختص کر سکتی ہے۔ غیر شرعی نکاح کیس کا ٹرائل اوپن ٹرائل ہوگا۔ سینئر سول جج قدرت اللہ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کی۔ درخواستگزارخاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے اور جیل ٹرائل کی استدعا کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے حاضری اور سماعت وڈیو لنک کے ذریعے کر لیتے ہیں۔ دوران سماعت بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی طبیعت ناسازی کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتیں۔ وکیل عثمان گل نے موقف اپنایا کہ بشریٰ بی بی لاہور میں ہیں اور وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، بشریٰ بی بی تو جیل میں نہیں ہیں۔ وکیل نے موقف اپنایا اگلی سماعت پر بشریٰ بی بی پیش ہوجائیں گی۔ ضمانتی مچلکے تیار ہیں مگر دستخط نہیں ہوسکے۔ دو سے تین بجے کا وقت رکھ لیں، کوشش کرلیتے ہیں کہ بشریٰ بی بی پیش ہوجائیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے بشریٰ بی بی واقعی میں بیمار ہیں تو استثنیٰ کی درخواست کیساتھ میڈیکل لگا دیں۔ جیل سے بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کے حوالے سے رپورٹ آجائے تو دیکھ لیتے ہیں۔ اس موقع پر وکیل عثمان گل کی جانب سے کہا گیا کہ لاہور سے آنا ہوتا ہے، تاریخ لمبی دے دیا کریں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کچھ عرصے تک اسلام آباد میں کرائے پر گھر لے لیں۔ وکیل نے استدعا کی کہ چھٹیوں کے بعد سماعت رکھ لیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے چھٹیوں سے پہلے ایک سماعت رکھیں گے۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی پیشی سے متعلق رپورٹ آنے تک سماعت میں وقفہ کردیا۔ بعدازاں سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی پیشی سے متعلق رپورٹ عدالت کو موصول ہوئی۔ رپورٹ میں سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے سے معذرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بانی پی ٹی آئی کو عدالت نہیں لا سکتے۔ عدالت نے رپورٹ موصول ہونے کے بعد سماعت بائیس دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔ عدالت کی جانب سے جاری بانی پی ٹی آئی اور پشری بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کے آج کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے آج بانی پی ٹی ائی کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ سیکیورٹی کی وجوہات کی بنا پر بانی پی ٹی آئی کو پیش کرنے سے قاصر ہیں۔ عدالت محسوس کرتی ہے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف مقدمے کا ٹرائل محفوظ مقام پر کیا جانا چاہیے۔ وفاقی حکومت اڈیالہ جیل سمیت کسی بھی محفوظ مقام کو ٹرائل کیلئے مختص کر سکتی ہے۔ مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی آئندہ سماعت وفاقی حکومت کی جانب سے مختص کیے گئے مقام پر ہوگی۔ بشریٰ بی بی کا ٹرائل الگ سے نہیں چلایا جا سکتا لہذا ان کا ٹرائل بھی بانی پی ٹی آئی کیساتھ چلایا جائے گا۔ عدالت یہ واضح کرتی ہے کہ جہاں بھی ٹرائل ہوگا وہ اوپن ٹرائل ہوگا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔ آئندہ سماعت پر بشریٰ بی بی ہر صورت عدالت میں پیش ہوں، استثنیٰ کی درخواست منظور نہیں کی جائے گی۔




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر