بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ جوتے کی نوک پر،کشمیر کبھی بھارت کا نہ حصہ تھا اور نہ ہی ہوگا،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

جمعه 15 دسمبر 2023ء

نگران وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کہتے ہیں کشمیر نہ بھارت کا حصہ تھا نہ ہوگا مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔ مظفر آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے لوگوں کو مایوس اور نا امید نہیں ہونا چاہیے، کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ تھا نہ ہو گا۔ نگران وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، کوئی عدالت کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کر سکتی۔ انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق کوئی یکطرفہ اقدام پاکستان کو قابل قبول نہیں ہے، بھارتی سپریم کورٹ نے زمینی حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے کشمیر پر سیاسی عزائم پر مبنی غیر قانونی اور غیر منصفانہ فیصلہ دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا جو کچھ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہو رہا ہے پاکستان اس سے لاتعلق نہیں رہ سکتا، کشمیریوں کو طاقت کے زور پر زیر کرنے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔ نگران وزیراعظم کا کہنا تھا دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے مفاد اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، پاکستان پر کشمیر کی وجہ سے تین بار جنگ مسلط کی گئی، اگر 300 مرتبہ بھی جنگ مسلط کی گئی تو ہم یہ جنگ لڑیں گے، کسی کے ذہن میں کسی قسم کا کوئی خدشہ ہے تو وہ دور کر لے




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد