مودی سرکار کا آزادی صحافت پر ایک اور حملہ،ثمانا کے ایگزیکیٹیو ایڈیٹر پر حکومت مخالف خبر دینے پر مقدمہ درج

جمعرات 14 دسمبر 2023ء

مودی سرکار کا آزادی صحافت پر ایک اور حملہ ، بھارتی جریدے ثمانا کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر سنجے راوت پر مودی کے خلاف خبر چھاپنے پر مقدمہ درج، سنجے راوت نے گزشتہ روز مودی سرکار کی پالیسیوں پر تنقید کی تھی،، تفصیلات کے مطابق سنجے راوت نے مودی سرکار کا الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے انتخابی عمل کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ تھا کہ بی جے پی نے اس ووٹنگ مشین کے ذریعے 2018 کے مدھیہ پردیش انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے کامیابی حاصل کی، سنجے پر مقدمہ بھارتی پینل کوڈ کے سیکشن 153 A, 505 2 اور 124 A کے تحت عمر کھید، مہاراشٹرا پولیس اسٹیشن میں درج ہوا، گزشتہ روز واشنگٹن پوسٹ نے مودی سرکار کی خود کی تشہیر کے لیے خفیہ آپریشن کرنے والی تنظیموں کو بے نقاب کیا تھا، جنوری 2023 میں ایلون مسک نے دعویٰ کیا کہ مودی سرکار نے ٹوئٹر کو مودی مخالف ٹویٹس ہٹانے کے لیے دباوٴ ڈالا، فروری 2023 میں مودی مخالف ڈاکومنٹری نشر کرنے پر بی بی سی کے دفاتر پر چھاپے بھی مارے گئے ، رواں سال مارچ میں مودی پر تنقید کرنے پر کانگریس رہنما راہول گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی تھی،،




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ