تاحیات نااہلی کا معاملہ،سپریم کورٹ نے بنچ تشکیل کےلئے کیس ججز کمیٹی کو بھجوا دیا

پیر 11 دسمبر 2023ء

تا حیات نا اہلی کا معاملہ،سپریم کورٹ نے 5 رکنی بینچ کی تشکیل کے لیے ججز کمیٹی کو بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں میر بادشاہ قیصرانی کی نااہلی کے کیس پر سماعت کے دوران تاحیات نااہلی سے متعلق پانامہ کیس اور الیکشن ایکٹ میں ترامیم بھی زیرِ بحث آئیں۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ میر بادشاہ قیصرانی کو نااہل کیوں کیا گیا؟ درخواست گزار کے وکیل ثاقب جیلانی نے جواب دیا کہ میر بادشاہ قیصرانی کو جعلی ڈگری کی بنیاد پر 2007ء میں نااہل کیا گیا تھا لیکن ہائی کورٹ نے 2018ء کے انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی تھی۔ عدالت نے کہا کہ مقدمے کی سماعت جنوری 2024ء میں عام انتخابات سے پہلے ہو گی، اس مقدمے کو انتخابات میں تاخیر کی وجہ نہیں بنایا جائے گا۔ سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ موجودہ کیس 2018ء کے انتخابات سے متعلق ہے، اب نئے انتخابات سر پر ہیں تو یہ لائیو ایشو کیسے ہے؟ اس کیس سے موجودہ انتخابات متاثر ہوں گے۔ یاد رہے کہ میر بادشاہ قیصرانی کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا گیا تھا




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف گدھا بازیاب،چور گرفتار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ