کچھ عناصر نے دوڑتے پاکستان کا نظام ٹھپ کر رکھ دیا تھا،نواز شریف

هفته 09 دسمبر 2023ء

سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کہتے ہیں کچھ ایسے عناصر نے دوڑتے پاکستان کو ٹھپ کر کے رکھ دیا۔ مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ اجلاس کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ قوم کو مشکلات سے نکالے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم نے پچھلے 4 سال میں بہت مشکل دور دیکھا، ہمارے دور میں معیشت بہتر اور ترقی عروج پر تھی۔ قوم ادراک کرے معاشی بے نظمی 2019ء سے شروع ہوئی، 2022ء تک ملک میں ہر چیز کا بھٹا بیٹھ گیا تھا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں ہر لحاظ سے ملک ترقی کررہا تھا، جب کرنسی غیر مستحکم ہوتی ہے تو ہر چیز غیر مستحکم ہو جاتی ہے۔ سابق وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ ہم نظروں سے اوجھل لیکن دل کے بہت قریب رہے ہیں، اپنے کسی دوست اور ساتھی کو بھولا نہیں، ہمیشہ یاد رکھا ہے




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ برگر کی قیمت سات سو ڈالر بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا