گیٹ نمبر 4 کی سیاست نہیں آتی،عوام پر بھروسہ کرتا ہوں،بلاول بھٹو

جمعرات 07 دسمبر 2023ء

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ عوام پر بھروسہ کرتا ہوں ہمیں گیٹ نمبر 4 کی سیاست نہیں آتی شانگلہ میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ایک طرف سیاست تقسیم کا شکار ہے، دوسری طرف معاشی حالات بدتر ہوتے جارہے ہیں، پرانے سیاستدان آج بھی پرانی اور انا کی سیاست کررہے ہیں، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ کسی سیاستدان سے نہیں، غربت، بے روزگاری اور مہنگائی سے ہے لیکن پیپلزپارٹی ہی ہے جس نے ماضی میں بھی عوام کو مشکلات سے نکالا۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہمیں گالم گلوچ اور ٹک ٹاک کی سیاست نہیں آتی، ہمیں گیٹ نمبر 4 کی سیاست نہیں آتی، میں کسی اور کی طرف نہیں دیکھنا چاہتا، عوام پر بھروسہ کرتا ہوں، کہیں اور نہیں دیکھوں گا، نہ کسی سے مدد مانگوں گا، بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ میرا ملک مشکل میں ہے، آئیں میرا ساتھ دیں، ہم اس ملک کی قسمت تبدیل کریں گے، میں نے تمام سیاستدانوں کو قریب سے دیکھا ہے، ان کے پاس صرف پرانی سیاست ہے جو انتقام کی سیاست ہے، ہمیں ایسی سیاست کو دفن کرنا ہے۔ چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ کوئی اور سیاسی جماعت اور سیاستدان نہیں جس کے ہاتھ صاف ہوں، 18 مہینے وزیر خارجہ رہا، میرے ہاتھ صاف ہیں، میں اپنی جیب بھرنے کے بجائے آپ کی جیب بھرنا چاہتا ہوں، آپ سے وعدہ کرتا ہوں 5 سال میں آپ کی تنخوا دگنی کریں گے




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم