پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف اکبر ایس بابر نے بھی درخواست دائر کردی

منگل 05 دسمبر 2023ء

تحریک انصاف کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات طاہر نواز کے بعد پی ٹی آئی بانی رہنما اکبر ایس بابر نے نتائج چیلنج کر دیئے، شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کرانے تک انتخابی نشان ‘‘ بلا’’ استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کی استدعا بھی کر دی۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج کی رپورٹ چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی نے جمع کرائی۔ الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کی مرکزی اور صوبائی تنظیموں کے نتائج کی رپورٹ فراہم کی گئی ہے۔ پہلے پی ٹی آئی کے رکن طاہر نواز نےانتخابی عمل چیلنج کیا تو اسکے بعد اکبر ایس بابر نے بھی درخواست دائر کردی اکبر ایس بابر نے نئے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی استدعا کرتے ہوئے پی ٹی آئی الیکشن کو محض دکھاوا اور فریب قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فراڈ انتخابی عمل نے پی ٹی آئی ارکان کو ووٹ دینے اور انتخاب میں حصہ لینے کے حق سے محروم کردیا۔ الیکشن قواعد وضوابط، شیڈول،کاغذات نامزدگی کا وقت اور طریقہ کار کا نہیں بتایا گیا۔ میڈیا سے گفتگو میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ انصاف کے لئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کے سوا کوئی اور چارہ نہیں،اکبر بابر نے درخواست کے ہمراہ وڈیو فوٹیج اور دیگر شواہد بھی الیکشن کمیشن میں جمع کرائے ہیں۔




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار