فلپائن،کیتھولک اجتماع میں دھماکہ،4 افراد ہلاک42 زخمی

اتوار 03 دسمبر 2023ء

جنوبی فلپائن میں ایک کیتھولک اجتماع میں دھماکہ، چار افراد ہلاک بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ا دھماکا ملک کے سب سے بڑے مسلم شہر مراوی میں منڈاناؤ اسٹیٹ یونیورسٹی کے جمنازیم میں ہواجس کے نتیجے میں 42 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے فلپائن پولیس کمانڈر بریگیڈیئر جنرل ایلن نوبلزا کا کہنا ہے کہ اتوار کو ہونے والے بم دھماکے کے پیچھے دولت اسلامیہ گروپ کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ جنرل نوبلزا کے مطابق دولت اسلامیہ گروپ کے 11 ارکان فلپائنی فوج کے ساتھ گزشتہ جمعہ کو پڑوسی داتو ہوفر امپاتوان قصبے میں ایک مقابلے میں مارے گئے تھے۔ ادھر فلپائنی صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی گھناؤنا فعل قرار دیا ہے۔فلپائنی صدر نےعوام سے پرسکون رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ یقین رکھیں، ہم اس بے رحمانہ فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف گدھا بازیاب،چور گرفتار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
برگر کی قیمت سات سو ڈالر بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا