مسلح افواج کی تمام تر توجہ دفاع وطن پر مرکوز ہے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

هفته 02 دسمبر 2023ء

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خیرپور ٹامیوالی کا دورہ، بہاولپور کور کی تربیتی جنگی مشقوں کا مشاہدہ، کہا کہ پاک فوج ہر قسم کی مشکلات کے باوجود پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لئے پوری طرح تیار ہے، پاک فوج کی پوری توجہ مادر وطن کی سرحدوں کے خطرات کے خلاف دفاع پر مرکوز ہے، قوم کی حمایت سے مسلح افواج پاکستان کے دشمنوں کو شکست دیں گی، انشااللہ،، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خیرپور ٹامیوالی کا دورہ کیا اور بہاولپور کور کی تربیتی جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ ایکسرسائز کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، مشقوں کا مقصد آپریشنل ماحول میں مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے سمیت میدان جنگ کے دوران پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مختلف عناصر کے مربوط فائر اور جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا، انہوں نے آرمر، میکانائزڈ انفینٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل سمیت پاکستان ایئر فورس اور کامبیٹ ایوی ایشن کے تعاون سے فائر پاور کا مشاہدہ کیا، بعد ازاں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مشق میں حصہ لینے والے فوجیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کے تربیتی معیار، آپریشنل تیاریوں اور افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ہدائیت کی کہ وہ ہر حال میں روایتی جوش اور جذبے کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ ہم وطن کو درپیش چیلنجوں سے بخوبی آگاہ ہیں اور قوم کی حمایت سے دشمنوں کے کسی بھی مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لئے تیار ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہر قسم کی مشکلات کے باوجود پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لئے پوری طرح تیار ہے، پاک فوج کی پوری توجہ مادر وطن کی سرحدوں کے خطرات کے خلاف دفاع پر مرکوز ہے اور قوم کی حمایت سے مسلح افواج پاکستان کے دشمنوں کو شکست دیں گی، انشااللہ، قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر بہاولپور نے استقبال کیا،،




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار