کیمیائی ہتھیاروں کی سالانہ کانفرنس،پاکستان ایک سال کےلئے چیئر پرسن منتخب

جمعه 01 دسمبر 2023ء

کیمیائی ہتھیاروں کی سالانہ کانفرس ، پاکستانی سفیر سلجوق مستنصر تارڑ بطور چیئر پرسن منتخب کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق کیمیائی ہتھیاروں کے بین الاقوامی کنونشن کی سالانہ کانفرس 27 نومبر سے یکم دسمبر تک نیدر لینڈ کے شہر دی ہیگ میں منعقد ہوئی جس میں پاکستانی سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کو کیمیائی روک تھام کی عالمی تنظیم میں بطور چیئر پرسن منتخب کرلیا گیا واضح رہے 193 ممبران پر مشتمل کانفرس نے ایک سال کے لئے چیئر پرسن کا انتخاب کرنا ہوتا ہے اورہر سال چیئر پرسن ممبران ممالک میں سے منتخب کیا جاتا ہے،اس سال ایشیاء کی باری تھی اور ایشیائی گروپ نے سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کو نامزد کیا تھا، جس کو کانفرس نے منتخب کیا یاد رہےکیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام، پیداوار، بڑھاؤ اور ذخیرہ اندوزی کے کیمیکل ویپن کنونشن (CWC) کی 193 ممبر ریاستوں نے توثیق کی ہے،کنونشن ہراقسام کے ہتھیاروں کی روک تھام کے لئے ایک جامع معاہدہ سمجھا جاتا ہے ،پاکستان نے(CWC) کی1997 میں توثیق کی، یہ باورکروانا ضروری ہے کہ پاکستان کو پہلی مرتبہ کانفرنس آف سٹیٹ پارٹیز (CSP) کی سربراہی کا اعزاز حاصل ہوا ہے




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا