فیض آباد دھرنا ،تحقیقاتی کمیشن نے فواد حسن فواد کو طلب کر لیا

جمعه 01 دسمبر 2023ء

فیض آباد دھرنا کمیشن نے تحقیقات کے لئے سابق سیکریٹری ٹو پی ایم فواد حسن فواد کو طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنا کمیشن 5 دسمبر کو فواد حسن فواد کا بیان ریکارڈ کرے گا، فواد حسن فواد نے 22 نومبر 2017ء کے اجلاس کے منٹس درج کیے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیض آباد دھرنا کے دوران پولیس اور انتظامیہ عملی طور پر فواد حسن فواد کو رپورٹ کر رہی تھی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال کمیشن کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کا ابتدائی بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے، کمیشن نے تحقیقات کے لیے شاہد خاقان عباسی کو 4 صفحات پر مشتمل سوالنامہ دیا تھا جس میں 32 کے قریب سوالات تھے۔ یاد رہے کہ فیض آباد دھرنے کے وقت شاہد خاقان عباسی وزیرِ اعظم تھے، وہ اگست 2017ء سے 31 مئی 2018ء تک وزیرِ اعظم رہے۔فیض آباد دھرنا کمیشن سابق آئی جی اختر علی شاہ کی سربراہی میں قائم کیا گیا ہے




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔