پی ٹی آئی بنی خاندانی سیاست کا اکھاڑہ،عمران خان کی اہلیہ اور بہنوں کے درمیان اختلافات سامنے آگئے

جمعرات 30 نومبر 2023ء

پاکستان تحریک انصاف بنی خاندانی سیاست کا اکھاڑہ ،پارٹی پر قبضے کےلئے نند بھاوج جھگڑا شروع،چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ اور بہنوں میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے،لطیف کھوسہ اور بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک لطیف کھوسہ اور بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک میں واضح طور پر سنا جا سکتا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ اپنی نندوں کے حوالے سے خوش نہیں ہیں،انہوں نے آڈیو میں اپنی نندوں کے حوالے سے کہا کہ وہ عمران خان کو بتا رہی تھیں کہ لطیف کھوسہ نے ہمارے ساتھ بدتمیزی کی ہے جس کے جواب میں لطیف کھوسہ کہتے ہیں کہ میں تو بد تمیزی کرنے والا آدمی ہی نہیں ہوں،بشری بی بی نے لطیف کھوسہ کو کہا کہ تینوں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے آپکے رویے کی شکایت کی ہے لیکن میں نے خان صاحب کو کہہ دیا ہے کہ میرے کیسز میں وکیل آپ ہی ہونگے آڈیو میں بشری بی بی واضح طور پر لطیف کھوسہ سے اپنی نندوں کے حوالے سے کہتی سنی جا سکتی ہیں کہ ان کو آپکے آفس میں جانے کی کیا ضرورت تھی،میں نے مناسب نہیں سمجھا کہ ان سے زیادہ بات کروں




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف