سابق صدر آصف زرداری کے بیان کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا،خورشید شاہ

پیر 27 نومبر 2023ء

سابق قائد حزب اختلاف وزیر خورشید شاہ کہتے ہیں آصف علی زرداری کے بیان کوبڑھا چڑھا کرپیش کیا گیا۔ بلاول بھٹو وزیراعظم بننے کے اہل ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو وزیراعظم بننے کے اہل ہیں تاہم فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی اجلاس میں ہوگا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم کسی پر دباؤ ڈال کر سیاست نہیں کرتے، 55 سال سے اصولوں کی سیاست کر رہے ہیں، روٹی، کپڑا اور مکان ہمارا منشور ہے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ہماری ہے، چیئرمین پی ٹی آئی بھی ایسے ہی کہتے تھے۔ اسٹیبلشمنٹ ایک ادارہ ہے جو ہر طبقے کا ہے۔ سابق قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ سندھ میں ایک بندرگاہ ہے،جہاں سے ملک بھر میں تجارت ہوتی ہے مگر سندھ میں ایک موٹروے نہیں بنائی گئی، سندھ میں کوئلے سے 2600 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سندھ میں کوئلے سےپیدا ہونے والی بجلی20 ہزار میگاواٹ تک جائے گی مگر سندھ کی گیس بند کردی گئی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد دیواروں پر لکھے صوبائی حقوق کے نعرے ختم ہوئے، یہ ترمیم پہلے ہوتی تو بنگلہ ديش نہ بنتا۔




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
گدھا بازیاب،چور گرفتار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا