نیشنل ایئروسپیس سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا ملکی ترقی میں اہم کردار

پیر 27 نومبر 2023ء

نیشنل ایئرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NASTP)کا ملکی ترقی میں اہم کردار، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ہوا بازی اور سائبر ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تحقیق اور جدت کو فروغ کیلئے کوشاں ، ملکی ٹیکنالوجی کے ماحول میں بہتری کی طرف مثبت اقدام ، ، نیشنل ایئرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک(NASTP) ایک اسٹرٹیٹجک ادارہ ہے ، جسے پاک فضائیہ کی مدد سے قائم کیا گیا ہے، یہ ادارہ صنعت، اکیڈیمیا اور حکومت کے درمیان مشترکہ کام کے مواقع پیدا کر رہا ہے، ملک میں ٹیکنالوجی کے ماحول میں بہتری کی طرف یہ ایک مثبت اقدام ہے، نیشنل ایئرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا مشن انفارمیشن ٹیکنالوجی، ہوا بازی اور سائبر ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تحقیق اور جدت کو فروغ دینا ہے، ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کو خدمات دینے کے علاوہ یہ ادارہ متحدہ عرب امارات کی کئی کمپنیوں میں ٹیکنالوجی ٹرانسفر کر رہا ہے، ترک ایئرو سپیس انڈسٹری کی دو اہم کمپنیوں BAYKAR اور ترکش ایئرو سپیس انڈسٹری (TAI) نے بھی NASTP میں اپنے دفاتر قائم کئے ہیں ، جبکہ اس ادارے نے کارپوریٹ فارمنگ کیلئے چولستان میں جدید ترین زرعی نظام تیار کیا ہے، نیشنل ایئرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک (NASTP) نے پاکستان کے اہم علاقوں بشمول راولپنڈی، لاہور، کراچی اور پشاور میں اپنے ہیڈکوارٹرز قائم کئے ہیں،،




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی