غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا،جان اچکزئی

بدھ 22 نومبر 2023ء

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے کا آغاز،نگران صوبائی وزیر بلوچستان جان اورکزئی کہتے ہیں جو کسی غلط فہمی کا شکار ہیں کہ وہ بہانے سے بچ جائیں گے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ صوبائی وزیر جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف مہم میں تمام حکومتی ادارے کام کر رہے ہیں، 14 ستمبر کی شام دہشت گردوں نے ولی تنگی ڈیم کی حفاظت پر مامور فوج اور ایف سی کی چوکیوں پر حملہ کیا تھا، ولی تنگی ڈیم ایک آسان ہدف تھا، دہشت گرد حملہ کر کے ڈیم اسٹرکچر کو تباہ کرنا چاہتے تھے۔ جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور ایف سی کے جوانوں نے حملہ آوروں کو منہ توڑ جواب دیا، مقابلےمیں 3 دہشت گرد مارے گئے اور کئی زخمی ہوئے، حملہ آور دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔ جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ آج تقریباً 38 دنوں بعد ولی تنگی کے علاقے سے ایک اور لاش برآمد ہوئی ہے، لاش کی باقیات میں صرف انسانی ڈھانچہ ملا ہے، باقیات کے قریب گولہ بارود، ہتھیار اور شناختی کارڈ برآمد ہوا ہے، یہ وہی دہشت گرد تھا جو 14 ستمبر کو ولی تنگی ڈیم پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ حملہ کرنے آیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا تھا، دہشت گرد حملے میں ناکامی پر بھاگ گئے، ساتھی کی لاش پہاڑوں میں چھوڑ گئے تھے




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا