سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی،سیکیورٹی اور دیگر اقدامات کےلئے سرکلر جاری

پیر 20 نومبر 2023ء

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت، سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی پیشی کے لیے قواعد و ضوابط سے متعلق سرکلر،آئی جی اسلام آباد کو مناسب سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت جاری تفصیلات کے مطابق رجسٹرار کے سرکلر میں ہدایت دی گئی ہے کہ آئی جی اسلام آباد نواز شریف کی پیشی پر مناسب سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں۔جبکہ کمرۂ عدالت نمبر 1 میں داخلہ رجسٹرار آفس کے جاری سیکیورٹی پاسز سے مشروط ہو گا، درخواست گزار کی قانونی ٹیم کے 15 وکلاء کو کمرۂ عدالت میں داخلے کی اجازت ہو گی۔ سرکلر کے مطابق اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کے 5، 5 وکلاء کو کمرۂ عدالت میں داخلے کی اجازت ہو گی اورجرنلسٹ ایسوسی ایشن کے 30 صحافیوں کو کمرۂ عدالت میں داخلے کی اجازت ہو گی۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کے سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ عدالتِ عالیہ کے ملازمین ان انٹری پاسز سے مستثنیٰ ہوں گے واضح رہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب 21 نومبر کو سماعت کریں گے۔




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا گدھا بازیاب،چور گرفتار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار