جسٹس مظاہر علی نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی چیلنج کردی

پیر 20 نومبر 2023ء

سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی چیلنج کر دی تفصیلات کے مطابق جسٹس مظاہر نقوی نے اپنے خلاف جوڈیشل کمیشن کارروائی پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔جسٹس مظاہر نقوی کےوکیل مخدوم علی خان کے نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے۔دائر درخواست میں جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی ختم کرنے کی استدعا کر دی۔ درخواست میں سپریم جوڈیشل کونسل کا آئندہ کارروائی کے لیے موصول نوٹس بھی غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی ہے،جسٹس مظاہر نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ میرے خلاف شروع کی گئی مہم عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ جوڈیشل کونسل نے میرے اعتراضات دیکھے بغیر آئندہ کارروائی کا نوٹس بھیج دیا۔ جوڈیشل کونسل نے 27 اکتوبر کو پریس ریلیزجاری کر کے میرے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔جبکہ مجھے ٹیکس حکام کی جانب سے اثاثوں پر کبھی کوئی نوٹس نہیں آیا۔ جسٹس مظاہر نقوی کی جانب سے درخواست میں وفاق، صدرِ مملکت اور سپریم جوڈیشل کونسل کو فریق بنایا گیا ہے




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔