پولی کلینک میں زائد المعیاد ڈینگی کٹس کے استعمال کا کیس،ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

هفته 18 نومبر 2023ء

اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کی عدالت میں پولی کلینک ہسپتال ڈینگی کِٹس بدعنوانی کیس میں فردجرم ایک بار پھر موخر ہوگئی۔ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پولی کلینک ہسپتال ڈینگی کِٹس بدعنوانی کیس پر سماعت ہوئی،ملزم اسسٹنٹ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پولی کلینک ڈاکٹر امان اللہ خان عدالت میں پیش ہوئے،دیگرملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونے کے باعث آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ ملزم ڈاکٹر امان اللہ خان کے وکیل نے سیکشن 5A کے تحت درخواست دائر کرتے ہوئے کہاہمارے نزدیک کوئی کیس بنتا ہی نہیں۔عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کا حکم دےدیا اور سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے نے ڈینگی کِٹس کے حوالے سے مقدمہ درج کیا تھاجن پر8800 زائد المعیاد ڈینگیکٹس کے استعمال کا الزام ہے۔ملزمان پر پولی کلینک میں ای این ٹی مشین کے فراڈ میں ملوث ہونے کا بھی الزام ہے۔




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور گدھا بازیاب،چور گرفتار پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار برگر کی قیمت سات سو ڈالر
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔