منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن،ایک ہفتے میں 3143 کلو ضبط،34 افراد گرفتار

هفته 18 نومبر 2023ء

منشیات کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن جاری ہے،5 تا 12 نومبر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں3143 کلو منشیات ضبط، 34 سے زیادہ گرفتاریاں کی گئیں منشیات کے خلاف ملک بھر میں آپریشن کے دوران خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور سندھ سے 2644 کلوگرام منشیات ضبط کی گئیں۔اسی طرح کریک ڈاؤن کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے 234 کلوگرام، گلگت سے 117 کلوگرام اور بلوچستان سے 1740 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔بلوچستان سے 28 کلوگرام کرسٹل میتھ اور 25 کلوگرام ہیروئن بھی برآمد کی گئی۔ ملک بھر سے 5 تا 12 نومبر کے دوران 2091 کلوگرام چرس اور 240 کلو افیم برآمد ہو چکی ہے۔ یکم ستمبر سے اب تک کریک ڈاؤن کے دوران ملک بھر سے 33924 کلوگرام منشیات برآمد اور 435 سے زیادہ ملزم گرفتار کیے جاچکے ہیں




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
برگر کی قیمت سات سو ڈالر موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟