190 ملین پاونڈ سکینڈل

بدھ 15 نومبر 2023ء

قومی احتساب بیورو نے 190 ملین پاونڈ اسکینڈل میں چئیرمین پی ٹی آئی سے جیل میں تفتیش کا آغاز کردیا، پہلے روز نیب تفتیشی ٹیم نے پونے 3 گھنٹے تک سابق وزیر اعظم سے تفتیش کی، جس میں مختلف سوالات پوچھے گئے۔۔۔۔۔ اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق نیب ٹیم سہہ پہر کے وقت اڈیالہ جیل پہنچی،قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعدچئیرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کا آغاز کیا،جسکے لئئ نیب ٹیم عدالت سے اجازت حاصل کر رکھی تھی،نیب ٹیم میں میاں عمر ندیم، کیس آفیسر آصف منیر،پراسیکیوٹر روح الامین اور ہارون بلوچ شامل تھے،نیب ٹیم نےچئیرمین پی ٹی آئی سے جیل میں پونے تین گھنٹے تک تفتیش کی،جسمیں 190 ملین پاونڈ سکینڈل سے متعلق مختلف سوالات کئے گئے،جیل انتظامیہ نے عدالتی احکامات کی روشنی میں تفتیش کے لیے الگ کمرہ فراہم کیا تھا، تفتیش کے بعد نیب ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔۔۔۔۔۔۔




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
گدھا بازیاب،چور گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم