بابر اعظم کا قومی کرکٹ ٹیم کی تمام فارمیٹس میں کپتانی چھوڑنے کا اعلان

بدھ 15 نومبر 2023ء

بابر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی انکےلئے ایک اعزاز تھا،وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے اہم زمہ داریاں دینے پر انکے مشکور ہیں سٹار بلے باز کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں شکست کی زمہ داری وہ قبول کرتے ہیں،کپتانی سے استعفی انکے لئے ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن درست فیصلہ کر لیا ہے تینوں فارمیٹس کی کپتانی چھوڑ رہا ہوں،نئے کپتان کی مکمل حمایت کروں گا بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بطور کھلاڑی وہ اپنی خدمات سر انجام دیتے رہیں گے،بابر اعظم نے 2019 میں قومی کرکٹ ٹیم کی کمان سنبھالی تھی دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ میں کپتان برقرار رکھنے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم انہوں نے بطور کھلاڑی ٹیم میں رہنے کو ترجیح دی




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور