چینی صدر امریکہ کے دورے پر سان فرانسسکو پہنچ گئے

بدھ 15 نومبر 2023ء

چین کے صدر سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ گئے،ایشیا پیسیفک اکنامک کانفرنس میں شرکت اور امریکی ہم۔منصوب سے ملاقات کریں گے بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ ایشیا پیسفک اکنامک کارپوریشن اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا کے شہر سان فرانسسکو پہنچ گئے۔ کانفرنس میں شرکت کے ساتھ ساتھ صدر شی جن پنگ اپنے امریکی ہم منصب صدر جو بائیڈن سے ملاقات بھی کریں گے۔ چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات میں اسرائیل فلسطین جنگ، یوکرین جنگ اور اقتصادی صورتحال پربھی بات کیے جانے کا امکان ہے۔ پوری دنیا کی نظریں چینی اور امریکی صدور کے درمیان ملاقات پر جمی ہیں واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے چین اور امریکہ کے درمیان تعلقات تناؤ کا شکار ہیں،بین الاقوامی تنازعات کے حوالے سے بھی دونوں ممالک کی پالیسیاں ایک دوسرے کے برعکس ہیں،موجودہ بین الاقوامی حالات کے تناظر میں ملاقات کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے یاد رہے کہ گزشتہ چھ سال کے دوران چینی صدر کا یہ امریکہ کا پہلا دورہ ہے




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
برگر کی قیمت سات سو ڈالر بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ