اسمگلنگ کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کریک ڈاون

بدھ 15 نومبر 2023ء

اسمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈاوٴن کا سلسلہ جاری، ملک بھر سے 2089 میٹرک ٹن چینی، 198.355 میٹرک ٹن آٹا، 1948 میٹرک ٹن کھاد اور 1.138 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کرلیا گیا ، ، حکومتی ایماء پر ماہ ستمبر سے ملک بھر میں اسمگلنگ کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا ، 5 تا 12 نومبر تک کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر سے کثیر مقدار میں ایرانی تیل، کھاد، آٹا اور چینی برآمد کرلی گئی ، اسمگلنگ کے خلاف آپریشن کے دوران صرف ملتان سے 125.192میٹرک ٹن کھاد اور 0.029 ملین لیٹر تیل برآمدکیا گیا ، کراچی سے 0.010 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمدہوا، جبکہ پشاور سے 1.451 میٹرک ٹن چینی ضبط ہوئی، کوئٹہ سے 0.208 ملین لیٹر ایرانی تیل اور 48.842 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی ، متعلقہ اداروں نے 5تا 12 نومبر کے دوران ملک بھر میں 15 سے زائد کامیاب آپریشن سرانجام دیئے، یکم ستمبر سے اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر سے 2089 میٹرک ٹن چینی، 198.355 میٹرک ٹن آٹا، 1948 میٹرک ٹن کھاد اور 1.138 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا گیا ، نگران حکومت، عسکری قیادت اور متعلقہ ادارے ملک بھر سے اسمگلنگ جیسے مرض سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے پر عزم ہیں،،




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم برگر کی قیمت سات سو ڈالر
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور