شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،ایک دہشتگرد ہلاک،دو سیکیورٹی اہلکار شہید

پیر 13 نومبر 2023ء

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ، سیکیورٹی اہلکاروں کی موثر کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں مردان کے 25 سالہ سپاہی عبداللہ اور تھرپارکر کے 19 سالہ سپاہی محمد سہیل دہشت گردوں سے بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 12 اور 13 نومبر کی درمیانی شب ہی سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں مردان کے 25 سالہ سپاہی عبداللہ اور تھرپارکر کے 19 سالہ سپاہی محمد سہیل دہشت گردوں سے بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، علاقے میں پائے جانے والے ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے کیلئرنس آپریشن بھی کیا گیا، ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،،




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے