سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سیاست چھوڑ دی

هفته 11 نومبر 2023ء

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا،پی ٹی آئی کی رکنیت سے مستعفی تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ میں نے سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، پہلےبھی کہہ چکا ہوں کہ ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں اور ایسی پالیسی ریاستی اداروں کے ساتھ شدید ٹکراؤ کا باعث بنی ہے جو کہ ملک کے مفاد میں نہیں۔ سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے عوامی زندگی میں میرا ساتھ دیا، خاص طور پر میں این اے 54 کی ٹیم اور ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے دو بار منتخب کیا، اللہ پاک پاکستانی قوم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔ واضح رہے کہ اسد عمر سے قبل فواد چوہدری اور صداقت عباسی سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنما سیاست سے علیحدگی کا اعلان کر چکے ہیں




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور برگر کی قیمت سات سو ڈالر
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا