نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ زندگی پر ایک نظر

جمعرات 24 نومبر 2022ء

لیفٹننٹ جنرل عاصم منیرپاک فوج میں سینئر ترین تھری سٹارآفیسر ڈی جی آئی ایس آئی ، کور کمانڈر گوجرانوالہ اور ڈی جی ایم آئی سمیت کئی اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں جنرل عاصم منیر پاک فوج کے سینئر ترین افسرہیں ، جو پاکستان ملٹری اکیڈمی کے فارغ التحصیل نہیں ، انہوں نے آفیسرز ٹریننگ سکول منگلا سے تربیت مکمل کرکے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی ، دوران تربیت انہیں بہترین کارکردگی پر اعزازی شمشیر سے نوازا گیا ، تربیت مکمل کرنے کے بعد انہوں نے پاک فوج کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا جنرل عاصم منیر جو حافظ قرآن بھی ہیں ، ان کی اسائنمنٹس کا جائزہ لیا جائے تو وہ مضبوط پروفائل کے ساتھ سامنے آتے ہیں،جنرل عاصم منیر 2014ء میں کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریا خدمات انجام دینے کے بعد 2017ء میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس کے عہدے پر فائز ہوئے ، اکتوبر 2018ء میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے کے بعد انہیں ڈی جی ملٹری آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ، جہاں کچھ عرصہ خدمات کی انجام دہی کے بعد انہیں جون 2019ء میں کور کمانڈر گوجرانوالہ کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ، جنرل عاصم اکتوبر 2021ء سے جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل فرائض سرانجام دے رہے ہیں ،،




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار