نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے افغان رہنماؤں کے دھمکی آمیز بیانات افسوسناک قرار دے دیئے

بدھ 08 نومبر 2023ء

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے افغان رہنماؤں کے دھمکی آمیز بیانات کوافسوس ناک قرار دے دیا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہیں۔ پاکستان میں ہونے والے دہشتگرد حملوں کی معلومات افغانستان کو فراہم کی گئی، افغانستان کی عبوری حکومت کو ادراک ہونا چاہیے کہ دونوں آزاد اور خودمختار ممالک ہیں۔ انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو جاری رکھیں گے، پاکستان میں بے امنی پھیلانے والوں میں غیر قانونی تارکین وطن ملوث ہیں، دہشت گردوں سے متعلق معلومات افغان عبوری حکومت کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں، نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے افغانستان میں عبوری حکومت کے قیام کے بعد دہشت گردی میں 60 فیصد اضافہ ہواہے




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
برگر کی قیمت سات سو ڈالر اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف